"پہلی فرصت"سنو جاناں! جی تو بہت چاھتا ھے کے کسی سرمئ شام کو ھم ساحل_سمندر کی ٹھنڈی ریت پر ھم قدم ھو کر دور تلک جائیں- میں تمھارے ھاتھ اپنے ھاتھوں میں لئے تمھیں اپنی روز و شب کے قصے سناؤں- تمھیں بتاؤں کہ بنا تمھارے میں کچھ نھیں ھوں- تمھیں دکھلاؤں کہ میری حیات، کسقدر رنگین تم سے ھے - مگر جاناں مجھے پہلی فرصت نھیں ملتی -کافی دن پہلے پاکستان سے خط آیا تھا، سوچ رھا ھوں پہلی فرصت میں جواب لکھ دوں مگر بقول غالب وه آنہ ادھار ھی رھا ماں جی آج کل آفس میں آڈٹ کا کام چل رھا ھے میں پہلی ھی فرصت میں چھٹی لے کر گاؤں ابا جی کی عیادت کے لیے جاؤں گا- (ایک تسلی بوڑھے والدین کو) اگرچه آڈٹ کے بعد بھی یه پہلی فرصت نھیں ملتیآپ کی تحریر میں پہلی ھی فرصت میں پڑھ کر کمنٹس دوں گا-(لیٹسٹ) (یہ الگ بات وه بنده دوسری پوسٹ پر گپیں لڑانے میں مصروف ھوتا ھے،جو که شاید دوسری فرصت ھوتی ھے-مگر کمنٹس کے لیے پہلی فرصت چاھیئے نا-)بیگم مجھے دیر ھو رھی ھے میں آفس جا کر پہلی ھی فرصت میں تمھیں کال کروں گا-اور جب پہلی (فرصت ملتی ھے تو پرسنل سیکریٹری کو کال کیا جاتا ھے کافی پینے کے لیے(اصل میں ڈپھن واسطے) اابھی مجھے ایک آفیشل ڈنر میں جانا ھے میں پہلی ھی فرصت میں آپ سے ملنے آؤں گا- (اور اس پہلی فرصت میں ڈنر کے بعد سینما میں تھری ڈی مووی دیکھنے کا ٹائم تو مل جاتا ھے مگر ملنے کی گھڑی نھیں آتی) ابہنا اس وقت مجھے ایک اھم ای میل کا جواب دینا ھے، اسٹور کا انرجی سیور جو پچھلے چار دن سے فیوزڈ ھے میں پہلی فرصت ھی میں لگا دوں گا- ( اور پھر پورا ہفتہ وه سیور لگ نھیں پاتا ھاں ایف بی (ایف بی سے مراد فیس بک ھے) پر اسٹیٹس ھر گھنٹے بعد اپ ڈیٹڈ ھوتا ھے )مجھے پہلی ھی فرصت میں گروسری کے لیےجانا ھو گا چینی ختم ھونے والی ھے- (اور پھر چینی،پتی چاول سب ختم ھو جاتا ھے مگر بازار جانا نصیب نھیں ھوتا) وھی دوسری تیسری فرصتوں کے دھندے-میں اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ھوں یار میں پہلی فرصت میں تمھارا کام کر دوں گا-اور پھر خود ھمیں بھی یاد نھیں رھتا وه کون سا کام تھا جو پہلی فرصت میں ھم نے کرنا تھا-باجی میرے پاس ایک ڈھیر ھے کپڑوں کا مگر میں پہلی فرصت میں ھی آپکا جوڑا سی دوں گا-(یه اس پہلی فرصت کا ذکر ھے جسکا بہلاوا درزی حضرات ھر باجی کو دیتے ھیں اور باجیاں اسی خوش فہمی میں که پہلی فرصت میں انہی کے کپڑے سلیں گے-ھمیں کم و بیش روز ھی اس طرح کے جملوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے، جن کا عنوان "پہلی فرصت" ھوتا ھےدوستو !!! آخر یہ پہلی فرصت ھے کیا اور ھمیں کب میسر آۓ گی؟یا پھر یه محض جان چھڑانے کا ایک بہانہ ھے؟اور کیوں نہ ایسا ہو، کہ اگر جب کبھی کوئی پھر ھمیں اپنی "پہلی فرصت" کا بہلاوا دے، تو ھم ھاتھ جوڑ کر کہیں کہ پہلی فرصت میں نھیں دوست، یه کام دراصل دوسری فرصت میں کر دینا- الله تھمارا بھلا کرے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
برائے مہربانی اپنی قیمتی رائے ضرور دیں